Thursday, September 19, 2024

طالبان کا قندوز شہر کا گھیراؤ، تاجکستان کی سرحدی گزرگاہ پر بھی قابض

طالبان کا قندوز شہر کا گھیراؤ، تاجکستان کی سرحدی گزرگاہ پر بھی قابض
June 27, 2021

قندوز (92 نیوز) طالبان نے قندوز شہر کو گھیرلیا، تاجکستان کی سرحدی گزرگاہ پر بھی قابض ہوگئے۔

افغان حکام کا تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ، شمالی افغانستان میں افغان فوج اور طالبان کی لڑائی میں ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے۔

قندوز میں تقریباً پانچ ہزار افراد بے گھر ہوئے، نقل مکانی کرنے والے خاندان کابل اور دیگرعلاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔