Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

طالبان کابل کے مضافات میں داخل، حکومتی اہلکار سرکاری دفاتر چھوڑ کر بھاگ گئے

طالبان کابل کے مضافات میں داخل، حکومتی اہلکار سرکاری دفاتر چھوڑ کر بھاگ گئے
August 15, 2021 --- ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغان طالبان کابل کے مضافات میں داخل ہوگئے، طالبان سروبی، کلکان، کارباغ اور پگمان کے علاقوں میں داخل ہوئے۔ افغان حکام نے تصدیق کردی۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں حکومتی اہلکار سرکاری دفاتر چھوڑ کر بھاگ گئے، شہریوں میں بھی شدید بے چینی محفوظ مقام پر منتقل ہونے لگے۔

بوئنگ سی ایچ 47 چنوک ہیلی کاپٹرز کو امریکی  سفارتخانے سے اڑتے دیکھا گیا۔ سفارتی بکتر بند گاڑیاں بھی امریکی ایمبیسی سے باہر جاتی ہوئی دیکھی گئیں۔ سفارتخانے کے نزدیک دھواں اُٹھ رہا ہے کیونکہ سفارتکاروں نے حساس دستاویزات جلا دیں۔ یو ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز بھی سفارتخانے کے نزدیک اڑان بھرتے دیکھے گئے۔

افغان حکومت کی پیشکش کے بعد طالبان قیادت نے طالبان کو کابل بزور بازو لینے سے منع کر دیا۔ ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ، کابل میں پُرامن طریقے سے داخل ہونا چاہتے ہیں۔

افغان طالبان نے طورخم سمیت افغانستان کے تمام بارڈرز کا کنٹرول سنبھال لیا، جلال آباد میں طالبان نے کنٹرول سنبھالتے ہی اپنا گورنر نامزد کر دیا۔

ہرات میں ہتھیار ڈالنے والے سرکاری اہلکاروں کو معافی نامے جاری کردیئے، صوبہ بامیان میں طالبان نے تمام سرکاری گاڑیاں اور اسلحہ تحویل میں لے لیا، شہریوں کو جان و مال کا تحفظ دینے کا اعلان کردیا۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.