Sunday, September 25, 2022

طالبان نے اقوام متحدہ کے لیے سہیل شاہین کو سفیر نامزد کر دیا

طالبان نے اقوام متحدہ کے لیے سہیل شاہین کو سفیر نامزد کر دیا
September 22, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) طالبان نے اقوام متحدہ کے لیے سہیل شاہین کو سفیر نامزد کر دیا۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیرخارجہ امیرمتقی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کے لیے سہیل شاہین کو سفیر نامزد کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان نے بھی خط کی تصدیق کر دی ہے اور کہا طالبان کی درخواست  نو رکنی کمیٹی کو بھجوا دی۔