طالبان سے مذاکرات: افغانستان نے سمیع الحق سے مدد مانگ لی

اکوڑہ خٹک (92نیوز) افغانستان نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے مولانا سمیع الحق سے مدد مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق افغان سفیر جانان موسی زئی اکوڑہ خٹک پہنچے ہیں جہاں ان کی مولانا سمیع الحق سے ون ٹو ون ملاقات جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق افغان سفیرنے مولانا سمیع الحق سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کےلئے تعاون طلب کیا ہے۔ جانان موسی زئی نے افغان صدر کا پیغام بھی مولانا سمیع الحق کو پہنچایا ہے۔