Monday, October 3, 2022

طالبان سے اتنی جلدی توقعات رکھنا درست نہیں، وزیراعظم عمران خان

طالبان سے اتنی جلدی توقعات رکھنا درست نہیں، وزیراعظم عمران خان
September 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ، 20 سالہ جنگ کے بعد طالبان سے اتنی جلدی توقعات رکھنا درست نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا، کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا افغانستان کس جانب جائے گا؟، انسانی المیہ پیداہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا، سب کو ساتھ لے کر چلنے سے افغانستان میں پائیدار امن ممکن ہوسکے گا۔ افغانستان میں جلد جامع حکومت تشکیل پانے کی امید ہے۔ افغان خواتین بہادر ہیں، اپنے حقوق خود حاصل کرلیں گی۔