طالبان حکومت نے افغان کرنسی میں کاروبار کرنے کی ہدایت کر دی

کابل (92 نیوز) طالبان حکومت نے ڈالر کی بجائے افغان کرنسی میں کاروبار کرنے کی ہدایت کر دی۔
افغان حکومت کا کہنا ہے کسی نے ڈالر میں خریدوفروخت کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔
نائب وزیر اعظم ملا محمد غنی برادر نے ڈالر میں خریدوفروخت کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا ڈالر سمگلنگ میں کوئی ملوث پایا گیا تو رقم بھی ضبط کی جائے گی۔
فیصلہ افغانی کرنسی کی قدر میں کمی کے پیش نظر کیا گیا۔