Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

طالبان امریکا مذاکرات خوش آئند ہیں ، مولانا نور الحق قادری

طالبان  امریکا  مذاکرات خوش آئند ہیں ، مولانا نور الحق قادری
January 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) طالبان امریکا مذاکرات کو وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا نور الحق قادری نے خوش آئند قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے  92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے کہا کہ  پاکستان نے افغان امن عمل اور مذاکرات مین کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ مولانا نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے پرامن افغانستان کا خواہاں رہا ہے، طالبان سے گزارش ہے کہ امن کے موقع کو ضائع نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان اور خطے کے لئے اشد ضرورت ہے ، پاکستان کی کوششیں کامیاب نظر آرہی ہیں ۔