Wednesday, September 18, 2024

طالبان اقتدار میں آئے تو برطانوی حکومت ان کے ساتھ ملکر کام کرے گی ، برطانوی وزیر دفاع

طالبان اقتدار میں آئے تو برطانوی حکومت  ان کے ساتھ ملکر کام کرے گی ، برطانوی وزیر دفاع
July 14, 2021

لندن (92 نیوز) برطانوی وزیر دفاع بین ویلس کا کہنا ہے طالبان اقتدار میں آئے تو برطانوی حکومت ان کے ساتھ ملکر کام کرے گی۔

بین ویلس نے کہا کوئی بھی حکومت جو عالمی قوانین کے مطابق چلے برطانیہ اسے تسلیم کر لے گا۔ اگر انہوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی تو برطانیہ تعلقات پر نظر ثانی کرے گا۔

بین ویلس کا کہنا تھا اندازہ ہے کہ طالبان کے ساتھ کام کرنا متنازع ہو گا۔ اگر وہ چاہتے ہیں دنیا انہیں تسلیم کرے تو انہیں قوم کی ترقی کیلئے کام کرنا ہو گا۔ وہ امن کے شراکت دار نہ بنے تو انہیں دنیا میں تنہا کر دیا جائے گا۔