Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

طالبان افغان عوام کو تحفظ اور بہتر زندگی دینے کیلئے کام کرینگے، ملا عبدالغنی برادر

طالبان افغان عوام کو تحفظ اور بہتر زندگی دینے کیلئے کام کرینگے، ملا عبدالغنی برادر
August 16, 2021 --- ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغان طالبان کے ڈپٹی لیڈر ملا عبدالغنی برادر نے کہا کہ طالبان افغان عوام کو تحفظ اور بہتر زندگی دینے کے لیے کام کریں گے۔

ملا عبدالغنی برادر نے ویڈیو پیغام میں کہا، طالبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ افغان عوام کو تحفظ کا یقین دلائیں۔ افغان قوم اور اپنے ’مجاہدین‘ کو اس ’فتح‘ پر مبارکباد دیتا ہوں، اب یہ طالبان کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کی خدمت کریں۔

ادھر دوسری جانب طالبان نے افغانستان کے انتظامی امور سنبھال لئے، کابل میں سڑکوں پر طالبان تعینات کردیئے گئے۔ ٹریفک معمول سے کم، مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

طالبان نے سرکاری ٹی وی کا کنٹرول سنبھال کر نشریات بھی شروع کردیں، ٹی وی پر عوام کے نام پیغام میں کہا گیا کہ، عوام خوفزدہ نہ ہوں، کسی سے زیادتی نہیں ہوگی۔

کابل میں طالبان نے پولیس کا مواصلاتی سسٹم بحال کر دیا اور محکمہ پولیس کے شہر کے اندر اور دوسرے شہروں کے ساتھ رابطے بحال ہوگئے، جس کے بعد امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب کابل میں فرانس کے سفارتخانے نے کام شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔