Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

طارق فاطمی کی سینیٹرجان مکین اور امریکی خارجہ امور کمیٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں

طارق فاطمی کی سینیٹرجان مکین اور امریکی خارجہ امور کمیٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں
December 9, 2016

 واشنگٹن(92نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی سینیٹر جان مکین  اور سینیٹرز خارجی امور کمیٹی کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں۔ کہتے ہیں کہ بھارت کا منفی رویہ اور جنگی جنون خطے کے امن کے لیے خطرہ  ہے۔ سینٹرز جان مکین کا کہناتھا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے امریکہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طارق فاطمی نے سینٹر جان مکین کو  خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاک افغان تعلقات ، ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی۔ طارق فاطمی کا کہناتھا کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہستگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی ہیں۔ سینیٹر جان مکین نے دہشگردوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہااورکامیاب کمان کی تبدیلی پر مبارکباد  دی اور کہاکہ خطے میں امن کے قیام کے لیے امریکہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ اس موقع پرطارق فاطمی نے سینیٹر جان مکین کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی ۔ وزیراعظم کے معاون  خصوصی طارق فاطمی نے  سینیٹرز خارجی امور کمیٹی کی اعلی قیادت سے  بھی کیپٹل ہل میں ملاقات کی۔ جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور سرحدی کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ بھارت کا منفی رویہ اور جنگی جنون خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں ۔سینیٹرز خارجہ امور کمیٹی نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ امریکی سینٹرز کا کہناتھاکہ امریکہ پاکستان کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرناچاہتا ہے۔ ۔