Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

طارق فاطمی کی امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس سےملاقات

طارق فاطمی کی امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس سےملاقات
December 10, 2016

واشنگٹن (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس سےملاقات کی اور دہشت گردی کےخلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں سےمتعلق آگاہ کیا۔ ملاقات میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کو ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےمتعلق بھی آگاہ کیا۔

سوزن رائس نے کنٹرول لائن پر کشیدہ صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خطے میں امن کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان بامعنی مذاکرات کاحامی ہے۔ سوزن رائس نے امرتسر میں پاکستان کی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کو بھی سراہا۔ طارق فاطمی نے سوزن رائس کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو حاصل ہونے والی کامیابیوں سے متعلق آگاہ کیا۔