Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

طارق فاطمی سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات

طارق فاطمی سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات
February 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز) وزیراعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی سے پاکستان میں متعین  بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالہ نے ملاقات،ملاقات میں  طارق فاطمی نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے بھارتی ہائی کمشنر پاک بھارت تعلقات میں اہم کردار ادا کرینگے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں نامزد نئے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالہ نے آج وزارت خارجہ میں وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ طارق فاطمی نے نئے بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ گوتم بمبانوالہ پاکستان اور بھارت کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرینگے۔