Monday, January 30, 2023

طارق عزیز کو سول ایوارڈ دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

طارق عزیز کو سول ایوارڈ دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور ( 92 نیوز) معروف کمپیئر طارق عزیز مرحوم کو سول ایوارڈ دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ، قرارداد رکن اسمبلی مومنہ وحید نے جمع کرائی ۔

قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ معروف کمپیئر اور پروگرام نیلام گھر کے میزبان طارق عزیز مرحوم پاکستان کی پہچان تھے ، انہوں نے ملک کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں ، یہ ایوان انہیں اعلیٰ ایوارڈ دینے کی سفارش کرتا ہے ۔

طارق عزیز گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ،ا نہیں گلے میں درد کے باعث گزشتہ روز نجی اسپتال منتقل کیا گیا  مگر وہ جانبر نہ ہو سکے  اور یوں سنتے کانوں ، دیکھتی آنکھوں  کوسلامی دینے والی  آوازہمیشہ کےلیے خاموش ہوگئی۔

پی ٹی وی کے اسٹیج شو نیلام گھر کے کمپیئرطارق عزیز چوراسی برس کی عمر میں دارِ فانی سے دارِ ابدی منتقل ہوگئے، ان کی نماز جنازہ گارڈن ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں نامور اداکاروں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، مرحوم کی تدفین گارڈن ٹاون کے مقامی قبرستان میں کی گئی

طارق عزیز 28اپریل انیس سوچھتیس کو جالندھر میں پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم ساہیوال سے حاصل کی ۔

طارق عزیزنے 1964میں  پی ٹی وی پر اداکار اورکمپیئرکے طورپرکام شروع کیا اور نیلام گھرسے شہرت کی بلندیوں پرپہنچ گئے ، طارق عزیزانیس سوستانوے میں قومی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔ انہوں نے بہت سی فلموں میں بھی کام کیا۔

طارق عزیز کو 1992 میں پرائڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے نوازاگیا۔