Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

طائف میں ہونیوالا اونٹوں کا میلہ اختتام پذیر

طائف میں ہونیوالا اونٹوں کا میلہ اختتام پذیر
September 23, 2018
طائف ( 92 نیوز) سعودی عرب کے شہر طائف میں ہونیوالا اونٹوں کا میلہ اختتام پذیر ہوگیا، میلے کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کر لیا گیا ۔ سعودی عرب  کے 88 ویں قومی دن کی تقریبات منائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ،اسی مناسبت سے طائف میں اونٹ میلہ برائے ولی عہد  کے نام سے ایونٹ منعقد کیا گیا۔ میلے کی اختتامی تقریب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید ال النھیان اور بحرین کے رائل گارڈ کے چیف الشیخ ناصر بن حمد آل خلیفہ سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے موقع پرسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےمختلف مقابلوں میں حصہ لینے اور شاندار کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔