Thursday, October 6, 2022

طائف،صحرائی جہازوں کا سالانہ میلہ اختتام پذیر

طائف،صحرائی جہازوں کا سالانہ میلہ اختتام پذیر
طائف ( 92 نیوز) سعودی عرب کے شہر طائف میں صحرائی جہازوں کا سالانہ میلہ اختتام پذیر ہوگیا  جس میں 10 ہزار سے زائد اونٹوں نے شرکت کی ۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر خصوصی اونٹ میلے کا اہتمام کیا گیا  ۔ میلے میں ملک بھر سے اعلیٰ نسل کے 10 ہزار سے زائد اونٹ لائے گئے تھے، جنہیں مختلف انداز میں سجایا گیا تھا۔ اس موقع پر مقامی کے علاوہ غیرملکی افراد بھی موجود تھے۔ رنگارنگ ایونٹ میں اونٹوں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ بھی رکھا گیا تھا، جس میں اونٹ کی کمر پر ایسے بیگز رکھے گئے تھے جن میں سے آواز نکلتی ہے تاکہ وہ تیز سے تیز بھاگے ۔ عرب تہذیب میں اونٹ ہمیشہ سے اہم رہا ہے، ایسے میلوں سے لوگوں کو اونٹوں کے حوالے سے اہم  متعلق معلومات حاصل ہوتی ہیں۔