Sunday, March 3, 2024

ضیاء الحق کی پیداوار کے منہ سے جمہوریت کی باتیں اچھی نہیں لگتیں ، فواد چودھری

ضیاء الحق کی پیداوار کے منہ سے جمہوریت کی باتیں اچھی نہیں لگتیں ، فواد چودھری
April 28, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) مرکزی ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے نواز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  نواز شریف کے منہ سے جمہوریت کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کرنے والے نوازشریف اپنے گریبان میں جھانکیں، سابق وزیراعظم ضیاالحق کی پیداوار ، اسی لیے ان کی سوچ بھی ویسی ہی ہے۔ مرکزی ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگی قائد اپنی آمریت کو جمہوریت کے لبادے میں چھپاتے ہیں،احتساب کی بات ہوتو ان کی جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے ۔