Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ضیاءالدین اسپتال خیراتی رجسٹرڈ، بل نہ دینے پر لاش ورثاءکو نہیں دیتے: ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات

ضیاءالدین اسپتال خیراتی رجسٹرڈ، بل نہ دینے پر لاش ورثاءکو نہیں دیتے: ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات
September 1, 2015
کراچی (92نیوز) ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس کے حوالے سے مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ سابق وزیر نے ضیاءالدین اسپتال کو خیراتی اسپتال کی حیثیت سے رجسٹرڈ کرایا۔ بل نہ دینے پر لاش ورثاءکے حوالے نہیں کی جاتی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے ظلم وستم کا شکار کراچی کے شہریوں نے بھی حساس اداروں کو خطوط لکھ کر درد بھری داستان سنا دی۔ کراچی کے شہریوں کی جانب سے حساس اداروں کو لکھے جانے والے خطوط میں سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے ضیاءالدین اسپتال میں مریضوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور ناانصافی کی شکایات کی گئی ہیں۔ خطوط میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم نے ضیاءالدین اسپتال کو خیراتی اسپتال کی حیثیت سے رجسٹرڈ کرایا لیکن یہاں غریب مریضوں کا علاج نہیں کیا جاتا بلکہ دھکے دے کر باہر نکال دیا جاتا ہے۔ خطوط میں بتایا گیا کہ اگر کوئی مریض انتقال کر جائے تو بل کی ادائیگی تک لاش ورثاءکے حوالے نہیں کی جاتی۔ ذرائع کے مطابق شہریوں کی شکایات کے بعد ڈاکٹر عاصم کے اسپتالوں کے آڈٹ سے متعلق بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔