ضمنی بجٹ پر پارلیمنٹ میں وزراء کے جواب بچگانہ ہیں ، بلاول بھٹو

اسلام آباد (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ضمنی بجٹ پر پارلیمنٹ میں وزراء کے جواب بچگانہ ہیں۔
پارلیمنٹ کے لاؤنج میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الزامات ایسے لگا رہی ہے جیسے اپوزیشن میں ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اعتراضات نہیں سنیں گے تو ہم فنانس بل کو سپورٹ کیسے کرینگے۔