Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ضمنی اور سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے حصہ لینے کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی، شیخ رشید

ضمنی اور سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے حصہ لینے کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی، شیخ رشید
January 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپوزیشن پروار، کہتے ہیں کہ ان کی ضمنی اور سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کی جانب سے حصہ لینے کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی، مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچایا، پی پی پی پنجاب میں نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے، میں نے کہا تھا پی ڈی ایم ضمنی انتخاب اور سینٹ الیکشن میں حصہ لے گی وہی ہوگیا۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کو اس حال میں مریم نواز نے پہنچا یا، مریم نواز سیاسی تدبر کا مظاہرہ کرتی تو مسلم لیگ ن کی پوزیشن آج کچھ اور ہوتی۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ، پی پی پی پنجاب میں نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے، عمران خان کا دنیا میں ڈنکا بج رہا ہے ،عمران خان جو محنت کررہا ہے پوری دنیا اسے سرِاہ رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔