Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ضمنی انتخابی معرکہ : تحریک انصاف کا امیدوار ایم کیو ایم کی جھولی میں جا گرا

ضمنی انتخابی معرکہ : تحریک انصاف کا امیدوار ایم کیو ایم کی جھولی میں جا گرا
April 7, 2016
کراچی (92نیوز) این اے دوسو پینتالیس کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف کے لیے تلخ حقیقت بن گیا۔ انتخابی معرکے سے چند گھنٹے قبل امجد اللہ خان نے میدان چھوڑ دیا۔ پیپلزپارٹی کے نجمی عالم کا کہنا ہے کہ امجداللہ نے دستبردار ہونے کے لیے پیسوں کا مطالبہ کیا جبکہ عمران اسماعیل کہتے ہیں ان کے امیدوار نے سستی شہرت کی خاطر دھوکا دیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے دوسو پینتالیس کے ضمنی انتخاب کے عین وقت تحریک انصاف کے امیدوار امجداللہ ایم کیو ایم سے جا ملے۔ اپنے کھلاڑی کے یوں میدان سے بھاگنے پر پی ٹی آئی والے ہکے بکے ہو گئے مگر پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم سب جان گئے۔ بولے گزشتہ شام امجداللہ ان کے پاس آئے اور دستبردار ہونے کےلئے پیسوں کا مطالبہ کیا۔ پیپلزپارٹی نے یہ پیشکش مسترد کر دی۔ نجمی عالم نے امجداللہ پر پیسے لینے کا الزام لگایا۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل سمجھتے ہیں ان کے امیدوار نے سستی شہرت کی خاطر دھوکا دیا۔ عمران اسماعیل نے اپنے ووٹرز سے معافی مانگی اور مقابلے کے عین وقت ساتھ چھوڑنے والے امیدوار کو بکری قرار دےدیا۔ امجداللہ کی ایم کیوایم میں شمولیت پر ان کے باپ بھی حیران وپریشان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ نہ کچھ تودباو¿ ہوگا جب ہی امجد ادھر چلا گیا۔ پی ٹی آئی نے اس انتخابی معرکے سے بڑی امیدیں لگارکھی تھیں لیکن امجداللہ نے انتخابی جنگ سے پہلے ایم کیوایم میں شامل ہوکر ساری امیدوں پرپانی پھیردیا۔