Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ضمنی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، عمران خان کو جاری کردہ نوٹس بحال

ضمنی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، عمران خان کو جاری کردہ نوٹس بحال
July 23, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس بحال ہو گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین کی درخواست خارج کر دی۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نے عمران خان کے لیے مشکل کھڑی کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 اپریل 2018 کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس عامر فاروق کی جانب سے تحریر کیے گئے فیصلے میں عدالت نے الیکشن کمیشن کا نوٹس بحال کرتے ہوئے عمران خان کی درخواست خارج کر دی۔ عمران خان کی جانب سے بابر اعوان کے جونیئر وکیل پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے دوران لاہور، ساہیوال اور لودھراں میں جلسہ کرنے پر عمران خان کو نوٹس بھیجا تھا۔