Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ضمنی انتخابات کیلئے قائم مرکزی کنٹرول روم کے نمبر خراب نکلے، 92نیوز پر خبر چلنے کے بعد نئے نمبر جاری

ضمنی انتخابات کیلئے قائم مرکزی کنٹرول روم کے نمبر خراب نکلے، 92نیوز پر خبر چلنے کے بعد نئے نمبر جاری
October 11, 2015
لاہور (92نیوز) این اے 122 ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شکایات درج کرانے کے لیے قائم کنٹرول روم پولنگ شروع ہونے سے دو گھنٹے تک غیر فعال رہا۔ الیکشن کمیشن نے ملکی تاریخ کے اہم ترین الیکشن میں بھی غفلت کا سلسلہ جاری رکھا اور کنٹرول روم کے لیے خراب فون نمبرز جاری کردیے۔ 92نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کو ہوش آیا تو نئے نمبرز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو ملکی تاریخ کے اس اہم موقع پر 92 نیوز نے جگایا۔ خبر نشر ہوئی تو فعال نمبرز جاری کیے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم این اے 122 ، این اے 144 اور پی پی 147 کے ضمنی انتخابات کے لیے قائم کیا گیا ہے جہاں انتخابی عمل اور تنائج سے متعلق شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں۔ کنٹرول روم کی سربراہی ڈی ڈجی الیکشنز مجاہد حسین کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نئے نمبرز 051 9218527 اور فیکس نمبر 051 9215580 ہیں جہاں ووٹرز اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔