ضمنی انتخابات: شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا
اسلام آباد (92نیوز) این اے ایک سو بائیس اور ایک سو چوالیس کے ضمنی انتخاب کے لیے ڈی جی الیکشن کمیشن کی نگرانی میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔ امیدوار اور ووٹرز شکایات درج کرا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار اور ووٹر فیکس کرسکیں گے جبکہ کنٹرول روم میں افسر نتائج مرتب ہونے تک موجود رہیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر اور ڈی آر او کو بھی سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری ضمنی الیکشن کی خود نگرانی کریں گے۔ انتخابات کے روز ملنے والی شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے گا۔