ضمنی الیکشن : پولنگ کے دوران موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 122 ‘ 144 اور پی پی 147 کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔ پولنگ کے دوران موبائل فون لے جانے پر بھی پابندی ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ ایجنٹس پریذائیڈنگ افسران کے کام میں بے جا مداخلت نہ کریں۔ پریذائیڈنگ افسران پر بے جا الزامات لگانے سے گریز کیا جائے۔
پولنگ کے دوران موبائل فون لے جانے پر بھی پابندی ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلحے کی نمائش پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
چار سو میٹر کے اندر ووٹ مانگنے پر پابندی ہوگی۔