Thursday, September 19, 2024

ضمنی الیکشن: زائد المیعاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت

ضمنی الیکشن: زائد المیعاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالنے کی اجازت
October 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ این اے ایک سو بائیس،ایک سو چوالیس اور ایک سو چوالیس اور پی پی ایک سو سینتالیس کے ضمنی الیکشن کے دوران زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فوٹو کاپی یا نادرا کے جاری کردہ ٹوکن پر ووٹ نہیں ڈالا جاسکے گا ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے قومی شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں، ووٹ کے لئے گھر سے نکلنے سے قبل شہری ایٹ تھری ڈبل زیرو پر ایس ایم ایس کرکے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ تینوں حلقوں میں ضمنی الیکشن گیارہ اکتوبر کو ہورہا ہے۔