Thursday, September 29, 2022

ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز کا نام نہاد آپریشن ، دو نہتے کشمیری شہید

ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز کا نام نہاد آپریشن ، دو نہتے کشمیری شہید
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ضلع کپواڑہ میں نام نہاد آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوان شہید کردئیے گئے۔ بھارتی بھیڑیوں نے جنت نظیر وادی کشمیر کو ایک بار پھر خون سے رنگ دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز نے  ضلع کپواڑہ  کے علاقے ہنڈ وارہ  میں آپریشن کے نام پر کشمیری نوجوان شہید کردئیے جس پر علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی بربریت کیخلاف  شدید احتجاج کیا۔ فورسز نے  طاقت کا  وحشیانہ استعمال کرتے ہوئے  مظاہرین پر  پیلٹ گن اور  آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔  واقعے کیخلاف علاقے میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ قابض انتظامیہ نے انٹرنیت سروس معطل کر دی۔ دوسری جانب پلوامہ حملے کے بعد  کشمیری عوام پر بھارتی مظالم میں شدید اضافہ ہوا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فروری میں  دو نو عمر لڑکوں سمیت اٹھائس نوجوان  بھارتی بربریت کی بھینٹ چڑھے۔ ایک کشمیری نوجون کو دوران حراست شہید کیا گیا۔ بھارتی فورسز کی پر تشدد کارروائیوں میں ایک سو چوراسی کشمیری زخمی  ہوئے ۔ حریت رہنماؤں سمیت چھے سو اکیاسی افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بھارتی فوجی اہلکاروں نے بیالیس مکانات کوتباہ کیا۔