Friday, September 13, 2024

ضلع کونسل پشاور کا پہلا اجلاس ہنگامے کی نذر،اپوزیشن نے بجٹ کاپیاں پھاڑ دیں

ضلع کونسل پشاور کا پہلا اجلاس ہنگامے کی نذر،اپوزیشن نے بجٹ کاپیاں پھاڑ دیں
October 2, 2015
پشاور(92نیوز)ضلع کونسل پشاور کا پہلا اجلاس ہی ہنگامہ آرائی کی نذرہوگیا اپوزیشن ارکان نے بجٹ کو ڈپٹی کمشنر کی عیاشیوں کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کاپیاں پھاڑ دیں ،ضلع کونسل میں مخالفانہ نعرے بازی بھی کی گئی۔ تفصیلات کےمطابق ضلع کونسل پشاور کا پہلا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے احتجاج کیا،اپوزیشن ارکان کا موقف تھا کہ بجٹ میں ترقیاتی پروگرام شامل نہیں بعض اراکین نے ضلع کونسل کو بجٹ ڈی سی کی عیاشیوں کا بجٹ قرار دیا،اپوزیشن اراکین نے ضلع کونسل میں احتجاج کرتے ہوئے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور کونسلروں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی،  اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باوجود ضلع کونسل نےآئندہ مالی سال کا 7 ارب 36 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کرلیا۔