Sunday, December 4, 2022

ضلع کونسل ملیر میں الطاف حسین کے خلاف قرار داد متفقہ منظور

ضلع کونسل ملیر میں الطاف حسین کے خلاف قرار داد متفقہ منظور
کراچی(92نیوز)کراچی کی ضلع کونسل ملیرمیں الطاف حسین کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق ضلع کونسل ملیرکراچی کے پہلے اجلاس میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور ہو گئی ۔ضلع کونسل ملیرکے چیئرمین سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن ارکان جام عبدالکریم اور جان عالم جاموٹ سمیت 40 سے زائد ارکان نے شرکت کی ۔۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن میر عباس تالپور نے قرارداد پیش کی کہ پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے والا الطاف حسین ملک دشمن ہے۔ اجلاس میں الطاف حسین کے خلاف وفاقی حکومت سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔، قرارداد میں الطاف حسین کو دہشت  گرد قرار دیا گیا۔ چیئرمین سلمان مراد نے قرارداد پر ارکان سے رائے لی، ایوان میں موجود تمام ارکان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی ۔