Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فورسز نے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا

ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فورسز نے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا
February 1, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فورسز نے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر کی فضاء ایک بار پھر بھارتی فورسز کی گولیوں کی تڑتڑاہت سے گونج اٹھی۔ ضلع پلوامہ کے علاقے بابا محلہ میں صبح سویرے بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن ہوا۔ گھر گھرتلاشی کے دوران مزید کشمیری شہید کر دیئے۔ درندہ صفت بھارتی فوج نے حسب روایت دونوں بیگناہ نوجوانوں کو حریت پسند قراردیدیا۔ طاقت کے نشے میں دھت بھارتی فوج نے علاقے میں گھرگھرتلاشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث مزید شہادتوں کا بھی خدشہ ہے۔ شدید سردی کے باوجود بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کرنے کشمیری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ قابض بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین کو بھی نہ بخشا اور ان پر بھی  پیلٹس اور آنسو گیس کے شیلز کی بوچھاڑ کر دی۔ دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نےعلاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کررکھی ہے جبکہ حریت رہنماوں کی جانب سے 3 فروری کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دورے کے دوران مکمل شٹرڈاؤن کی کال بھی دے رکھی ہے۔