Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے قافلے پر بم حملہ ، 44 سکیورٹی اہلکار ہلاک

ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کے قافلے پر بم حملہ ، 44 سکیورٹی اہلکار ہلاک
February 15, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی پولیس کے قافلے پر  بم حملے میں چوالیس اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  پولیس قافلے پر حملہ  ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں  کیا گیا۔ سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی بسیں جموں کشمیر ہائی وے  سے گزر رہی تھیں کہ حملہ آور نے بارود سے بھری کار بھارتی قافلے سے ٹکرا دی۔ رپورٹس کے مطابق حملے میں  چالیس اہلکار موقع پر  ہلاک ہوگئے  جبکہ  باقی  اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ بھارتی حکام کے مطابق متعدد اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ستر گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں  دو ہزار کے قریب پولیس اہلکار شامل تھے ۔