Saturday, July 27, 2024

ضلعی انتظامیہ سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ٹی آئی کا چیئرنک کراس میں جلسہ کرنے کا اعلان ،تیاریاں جاری

ضلعی انتظامیہ سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ٹی آئی کا چیئرنک کراس میں جلسہ کرنے کا اعلان ،تیاریاں جاری
April 30, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف  انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجودکل چیئرنگ کراس میں جلسہ کرنے کے اعلان پر قائم ہے تیاریاں زور شور سے جاری  ہیں کارکن اور رہنما سب رات بھرپنڈال سجانے میں مصروف رہے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے  پنجاب اسمبلی کے سامنے جلسے کی تیاریاں زور و شور سےجاری ہیں  رات گئےکارکنوں کے ساتھ پارٹی رہنما  علیم خان  بھی  چیئرنگ کراس پہنچے اور  انتظامات کا جائزہ لیا کہنے لگے اس بارخواتین کی پوری حفاظت کریں گے خواتین کیلئے مخصوص انکلوژر  میں مردوں کا داخلہ بند ہوگا۔ جلسے میں کارکنوں کا جوش بڑھانے کیلئے ڈی جے ولی سن بھی میدان میں آگئے جو کل بڑے سپیکروں سے پنڈال میں رونق لگائیں گے۔ پی ٹی آئی کے کارکن  بھی خاصے پرجوش ہیں کہتے ہیں کپتان کے ایک اشارے پر جان دینے کیلئے تیار ہیں  مران  خان کے متوالے ایک روز قبل ہی فیصل چوک پہنچ گئے اورکپتان  کے بڑے بڑے پوسٹرز کے ساتھ سلیفیاں  بناتے  رہے۔