Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ضرورت برائے ٹیوٹر ... نئے ٹی ٹوینٹی کپتان کو انگلش سکھانے والے استاد کی تلاش

ضرورت برائے ٹیوٹر ... نئے ٹی ٹوینٹی کپتان کو انگلش سکھانے والے استاد کی تلاش
April 5, 2016
لاہور (92نیوز) وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کے کندھوں پر کپتانی کی ذمہ داری تو آن ہی پڑی ہے ساتھ ہی ایک اور پریشانی نے بھی گھیر لیا ہے۔ سرفراز احمد کو اپنی انگلش بھی بہتر بنانا پڑے گی جس کے لیے انہوں نے ٹیوٹرکی تلاش شروع کردی ہے۔ ٹیم میچ ہارے یا جیتے کپتان کو تو انگریزی بولنا ہی پڑتی ہے۔ کبھی میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں تو کبھی ٹاس کے بعد۔ میچ ختم ہوا تو مین آف دی میچ میزبان کے سوالوں کا جواب انگریزی میں دے یا نہ دے بھائی کپتان کو تو انگلش بولنا ہی پڑے گی۔ نئے کپتان کی پرفارمنس دھوکہ دے یا نہ دے مگر انگریزی نے انہیں دھوکہ دے دیا تو پھر کیا ہو گا؟ اسی مصیبت سے بچنے کیلئے ٹی ٹوینٹی قائد نے ابھی سے انگلش ٹیوٹر ڈھونڈنا شروع کر دیا ہے۔ ادھر ذاتی دوستوں نے بھی سرفرازکی پیٹھ تھپکا دی ہے اور مشورہ دیا ہے کہ پریشانی کی بات نہیں۔ آپ کی کپتانی میں ٹیم نے پہلا ٹی ٹوینٹی ستمبر کو کھیلنا ہے جس میں ابھی کئی ماہ پڑے ہیں۔ تب تک آپ انگریزی فرفر بولنے لگو گے۔ فی الحال ساری توجہ کھلاڑیوں میں متحد ہو کر کھیلنے کا جذبہ پیدا کرنے پر دو۔