Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ضرب عضب‘ کراچی آپریشن سے دہشت گردی کم ہوئی: امریکی جنرل کا اعتراف

ضرب عضب‘ کراچی آپریشن سے دہشت گردی کم ہوئی: امریکی جنرل کا اعتراف
February 11, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ونسنٹ اسٹیورٹ نے آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں جاری آپریشن کو کامیاب قرار دیدیا اور کہا کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں لیکن پاکستان کو مستقبل میں بہت سے خطرات بھی درپیش ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ونسنٹ اسٹیورٹ نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیان دیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے پرتشدد واقعات میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اسٹیورٹ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور فرقہ ورانہ عناصر سے خطرات بدستور رہیں گے۔ داعش بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کررہا ہے۔ پاک بھارت تعلقات پر ان کا کہنا تھا گزشتہ برس کے آخر میں اعلیٰ سفارتی سطح کے رابطوں کے نتیجے میں تعلقات بہتر ہو رہی ہیں لیکن بھارت میں مزید کسی دہشت گرد حملے کی صورت میں کشیدگی پھر بڑھ سکتی ہے۔