Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں: سرتاج عزیز، دنیا پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرتی ہے: فرینک والٹر

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں: سرتاج عزیز، دنیا پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرتی ہے: فرینک والٹر
August 31, 2015
اسلام آباد (92نیوز) جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر نے اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی ہے۔ بعدازاںمیڈیا سے گفتگو میں سرتاج عزیز نے بتایا کہ جرمن وزیر خارجہ سے خطے کی صورتحال پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی میں تعلقات بڑھانا وقت کا تقاضا ہے۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ جرمنی دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتا ہے ۔ اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ دنیا پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرتی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے بھر پور تعاون فراہم کریں گے۔ قبل ازیں مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور جرمن وزیرخارجہ فرینک والٹر کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔