Saturday, July 27, 2024

ضرب عضب آپریشن میں بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے فوجیوں میں اعزازات تقسیم

ضرب عضب آپریشن میں بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے فوجیوں میں اعزازات تقسیم
April 14, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور جوانوں میں فوجی اعزازات تقسیم کئے۔ پینتیس جوانوں اور افسروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جی ایچ کیو میں سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران آپریشن ضرب عضب کے ہیروز میں فوجی اعزازات تقسیم کیے۔ اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب میں آپریشن ضرب عضب کے شہداءکے اہل خانہ اور غازیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ آرمی چیف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے ہیروز میں فوجی اعزازات تقسیم کیے۔ آئی ایس پی آر کی مطابق 35افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت، 35افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور پانچ افسران اور جوانوں کو اقوام متحدہ میڈل کے اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب کے بعد آرمی چیف نے شہداءکے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا۔