Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ضامن اور گواہ کرائے کے تو نہیں ہیں !!! ایان علی کی روبکار جاری کرنیوالے جج کا استفسار

ضامن اور گواہ کرائے کے تو نہیں ہیں !!! ایان علی کی روبکار جاری کرنیوالے جج کا استفسار
July 16, 2015
راولپنڈی (92نیوز) ایان علی کے وکلاءجب رہائی کی روبکار کیلئے کورٹ پیش ہوئے تو ڈیوٹی جج صابر سلطان نے گواہوں سے سوالات کئے۔ جج نے ضامنوں سے سوال کیا کہ کیاآپ ایان کو ذاتی طورپر جانتے ہیں؟ جس پر ضامن نواز نے جواب دیا کہ میں ایان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ جج نے سوال کیا کہ ایان علی کے والد کا کیا نام ہے اور وہ کہاں کے رہائشی ہیں؟ جس پر نواز نے جواب دیا کہ ایان کے والد کا نام راجہ حفیظ ہے اور وہ گجر خان کے رہائشی ہیں۔ اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ میں تو ایان کی رہائش کراچی لکھی ہوئی ہے، کیا ضامن اور گواہ کرایے کے تو نہیں۔ بعد ازاں ایان علی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان کے ضامنوں میں محمد نواز ،شوکت علی، عمران اور طارق محمود شامل ہیں۔