Saturday, July 27, 2024

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حمزہ شہبازنے الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معافی مانگ لی

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حمزہ شہبازنے الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معافی مانگ لی
April 24, 2017
اسلام آباد(92نیوز)ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی حمزہ شہباز نے غیر مشروط معافی مانگ لی جبکہ  عمران خان کے وکیل نے جواب جمع کرادیا۔عدالتی فیصلہ آنے تک معاملہ موخر کرنے کی استدعا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کے نوٹسز پر حمزہ شہباز اور عمران خان کے وکیل پیش ہوئے۔ حمزہ شہباز نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔عمران خان کے وکیل نے جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں کیسز زیرالتواءہیں۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ فیصلہ آنے تک موخر کیا جائے الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو 8مئی کو سنایا جائیگا۔ حمزہ شہباز کو این اے 63 جہلم اور پی پی 162وہاڑی میں پابندی کے باوجود جلسے اور ریلیاں نکالنے پر نوٹس جاری کیا گیا تھا جبکہ عمران خان کو جہلم ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری ہوا۔