ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی !!! الیکشن کمیشن نے ایاز صادق اور علیم خان سے تحریری جواب مانگ لیا
لاہور (92نیوز) این اے ایک سو بائیس میں ضمنی الیکشن‘ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ریٹرننگ افسر کا مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق اور تحریک انصاف کے علیم خان کو نوٹس‘ تحریری جواب طلب۔
تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت مخالف امیدواروں کی جانب سے دائرکی گئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں امیدوار کروڑوں روپے پبلسٹی کی مدمیں خرچ کر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
ریٹرننگ افسر کو بھاری اخراجات کرنے کے حوالے سے ثبوت بھی پیش کیے گئے۔ درخواست ملنے پر ریٹرننگ افسر نے دونوں امیدواروں سے تحریری جواب مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق مقررہ حد سے اضافی اخراجات ثابت ہونے پر ریٹرننگ افسر دونوں کےخلاف کارروائی بھی کر سکتا ہے۔