Saturday, July 27, 2024

صیہونی فورسز کی غزہ سرحد پر احتجاج پر فائرنگ، 2 فلسطینی شہید

صیہونی فورسز کی غزہ سرحد پر احتجاج پر فائرنگ، 2 فلسطینی شہید
August 11, 2018
غزہ (92 نیوز) غزہ کی سرحد پر احتجاج کے دوران  صیہونی فورسز کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید اور 307 زخمی ہو گئے۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطینوں پر  مظالم کا سلسلہ  جاری ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق فلسطینوں کی طرف سے  غزہ کی سرحد پر ہفتہ وار احتجاج کیا گیا ۔ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور پتھراؤ کرتے ہوئے اسرائیل  مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس دوران صیہونی فورسز نے طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے مظاہرین پر براہ  راست گولیاں اور آنسوگیس کے شیل برسائے ۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق فائرنگ سے پیرامیڈک سمیت دو فلسطینی  شہید جبکہ تین سو سات زخمی ہوئے۔ تیس مارچ سے جاری ہفتہ وار احتجاج  میں  ایک سو ساٹھ فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں ۔