Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ہوٹل پر خودکش حملہ، پندرہ افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ہوٹل پر خودکش حملہ، پندرہ افراد ہلاک
July 27, 2015
موغادیشو (ویب ڈیسک) صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب نے بارودی مواد سے بھری کار ہوٹل کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ موغادیشو میں الشباب کے خودکش حملہ آوروں نے جزیرہ ہوٹل کو نشانہ بنایا۔ بارود سے بھری گاڑی ٹکرانے سے قریب کھڑی کئی کاریں بھی تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کا نشانہ بننے والا ہوٹل صومالیہ کے اراکان پارلیمنٹ، غیرملکی سفیروں اور ملکی اور غیرملکی صحافیوں میں خاصا مقبول ہے۔ صومالی وزیر سکیورٹی محمد یوسف کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی ہوٹل کے گیٹ سے ٹکرائی۔ حملے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ موغادیشو کے جزیرہ ہوٹل کو اس سے قبل بھی کئی بار دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔