صومالیہ میں اقوام متحدہ کی بس پرحملےمیں دس افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے

غاروی(ویب ڈیسک)صومالیہ میں اقوام متحدہ کی بس پر حملے میں دس افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کیمطابق بس پرحملے کا واقعہ صومالیہ کے شمال مشرقی علاقےغاروی میں پیش آیا۔
ابتدائی تفتیش کےبعدبتایاگیاہےکہ بم بس میں بم نصب کیا گیا تھاجواقوام متحدہ کی عمارت کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا۔
ہلاک ہونے والوں میں دوغیرملکی بھی شامل ہیں صومالیہ میں سرگرم اوردہشت گردنیٹ ورک القاعدہ سےوابستہ الشباب نامی عسکریت پسندگروہ نےاس حملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔