Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صومالیہ ، امریکی فورسز کا شدت پسند تنظیم کیخلاف فضائی حملہ،60ہلاک

صومالیہ ، امریکی فورسز کا شدت پسند تنظیم کیخلاف فضائی حملہ،60ہلاک
October 17, 2018
صومالیہ ( 92 نیوز ) صومالیہ میں امریکی فورسز کاشدت پسند تنظیم الشباب کے کیمپ پر فضائی حملہ کیا جس میں  60شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ امریکی ملٹری فورسز کے مطابق انہوں نےصومالی علاقے ہراردھیرے میں شدت پسند تنظیم الشباب کے کیمپ پر فضائی حملہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ فضائی  حملہ صومالی حکومت کے تعاون سے کیا گیا۔ دوسری جانب صومالی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند صومالیہ کے جنوبی علاقے ہیران  کی طرف سفر کرنے کی تیاری کررہے تھے۔ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں صومالیہ میں ایک امریکی فضائی حملے میں الشباب کے 100 سے زائد عسکریت پسند مارے گئے تھے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔