Saturday, August 13, 2022

صومالیہ:یو این قافلے پر بم حملہ،10افرادہلاک، الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی

صومالیہ:یو این قافلے پر بم حملہ،10افرادہلاک، الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی
صومالیہ (ویب ڈیسک) صومالیہ میں اقوام متحدہ کے قافلے پر دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے بم حملے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے چھ افراد عالمی ادارے یونیسف کے اہلکار تھے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے اپنے بیان میں بتایا کہ پنٹ لینڈ کے علاقے میں بم حملہ اس وقت کیا گیا جب ادارے کے اہلکار بس میں جا رہے تھے۔ حملے میں چھ افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے اہلکار اپنے دفتر سے کچھ فاصلے پر واقع گیسٹ ہاؤس سے آ رہے تھے کہ اچانک سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے اہلکاروں کو لے کر جانے والی بس تباہ ہوگئی۔ دہشت گرد تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے واقعہ کی شدید مذمت کی  ہے۔