Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری ،19مارچ کو پھانسی

صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری ،19مارچ کو پھانسی
March 11, 2015
کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں انسداددہشت گردی کی عدالت نےسزائے موت کےقیدی صولت مرزا کےڈیتھ وارنٹ جاری کردیےمجرم کو انیس مارچ کو پھانسی دی جائے گی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نےجیل حکام کی درخواست پرسزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے۔ صولت مرزاکوانیس مارچ کوبلوچستان کی مچھ جیل میں تختہ دارپرلٹکادیاجائےگا۔ مجرم نےجولائی انیس سوستانوےمیں کراچی کےعلاقےگزری میں کارپرفائرنگ کرکےایم ڈی کےای ایس سی شاہد حامدمحافظ خان اکبراور ڈرائیوراشرف بروہی کوقتل کردیا تھا۔ تین افرادکاقتل ثابت ہونےپرصولت مرزا کو موت کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعدمجرم ہانگ کانگ فرار ہوگیا تھا۔ کراچی واپسی پراسےائیرپورٹ سےگرفتارکیا گیا ۔ صولت مرزا کوسیکورٹی وجوہات کی بنا پرگزشتہ سال بلوچستان کی مچھ جیل منتقل کیا گیا تھا ۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔