Sunday, September 25, 2022

صولت مرزا کی ویڈیو میڈٰیا پرجاری ہونے کی تحقیق کرنے والی  کمیٹی تحلیل

صولت مرزا کی ویڈیو میڈٰیا پرجاری ہونے کی تحقیق کرنے والی  کمیٹی تحلیل
کوئٹہ(ویب ڈیسک)محمکہ داخلہ بلوچستان نے صولت مرزا کی ویڈیو اور تصویر میڈیا پر جاری ہونے کی  تحیقیقاتی کیمٹی ختم کردی۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق صولت مرزا کی ویڈیو اور تصوہر میڈیا پر جاری ہونے کی تحیقیقات کیلئے تشکیل دی گئ کیمٹی کو تحلیل کردیا گیا ھے ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی تحلیل کرنے کی وجہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے انکی پھانسی کیلئے نئے ڈیتھ وارنٹ کا جاری ہونا بتایا جارہا ھے ۔ واضح رھے کہ صولت مرزا کی ویڈیو اور تصویر میڈیا پر جاری ہونے کی تحقیقات کیلئےآئی جی  جیل خانہ جات کی سربراہی میں چار رکنی کیمٹی  تشکیل دی گئی تھی جس نے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنی تھی۔