Tuesday, April 30, 2024

صولت مرزا کی سزا کے خلاف نظر ثانی درخواست بھی مسترد

صولت مرزا کی سزا کے خلاف نظر ثانی درخواست بھی مسترد
March 17, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی سزا پر  نظر ثانی کی درخواست مسترد کردی۔ اس سے پہلے سندھ ہائیکورٹ نے مجرم کی مچھ جیل سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست بھی خارج کر دی اورصولت مرزا کو انیس مارچ کو پھانسی دی جائے گی۔ صولت مرزا کو انیس سو ستانوے میں کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد سمیت تین افراد کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھااور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انیس سو ننانوےمیں سزائے موت سنا دی۔ صولت مرزا سزائے موت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ گیا تاہم سن دوہزارمیں اپیل مسترد کر دی گئی۔ قتل کے ملزم کے وکلا نے سپریم کورٹ کا رخ کیا،جہاں پہلے دو ہزار ایک اور پھر دو ہزار چار میں صولت مرزا کی اپیلیں مسترد کی گئیں۔ صدرمملکت نے بھی رحم کی اپیل  گیارہ مارچ دو ہزار پندرہ کو مسترد کر دی، صولت کے وکیل نے مجرم کو مچھ جیل سے کراچی منتقل کرنے کی استدعا کر رکھی تھی تاہم عدالت نے یہ اپیل بھی مسترد کر دی ۔ سزا کے منتظر صولت مرزا کو اب سینٹرل جیل مچھ میں ہی تختہ دار پر لٹکایا جائے گا، اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ،مجرم کی اہل خانہ سے بھی آخری ملاقات کرا دی گئی ہے ۔