Saturday, July 27, 2024

صولت مرزا کی جے آئی ٹی رپورٹ آئندہ3 روز میں مکمل  کرلی جائیگی

صولت مرزا کی جے آئی ٹی رپورٹ آئندہ3 روز میں مکمل  کرلی جائیگی
April 18, 2015
کراچی(92نیوز)مچھ جیل میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی جے آئی ٹی رپورٹ آئندہ تین روز میں مکمل کرکے وفاقی اور صوبائی محکمہ داخلہ کو ارسال کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق صولت مرزا کی جے آئی ٹی رپورٹ تیاری کے مراحل میں ہے جے آئی ٹی صولت مرزا کے بیان اور تفتیشی رپورٹ کا موزانہ کررہی ہے ۔ رپورٹ میں جیل افسران اور مراعات دینے والے افسران کے خلاف سفارشات بھی پیش کی جائیں گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم شخصیت کا نام ہونے کے باعث رپورٹ کے نکات کو جمعہ کو ہونے والے سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں زیر غور نہیں لایا گیا ۔