Sunday, December 4, 2022

صولت مرزا کو پھانسی دی گئی تو شاہد حامد کے اصل قاتلوں کا کبھی سراغ نہیں لگ سکے گا :اہلیہ نگہت مرزا

صولت مرزا کو پھانسی دی گئی تو شاہد حامد کے اصل قاتلوں کا کبھی سراغ نہیں لگ سکے گا :اہلیہ نگہت مرزا
کراچی(ویب ڈیسک)مچھ جیل حکام نے صولت مرزاسے اس کی اہلیہ کی آخری ملاقات کرادی ہے جس کے بعد  اہلیہ کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کو پھانسی دے دی گئی تو اصل قاتلوں کا کبھی سراغ نہیں لگ سکے گا۔ صولت مرزا سے آخری ملاقات کے بعد نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ، ان کے شوہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں کے واحد چشم دید گواہ ہیں انہیں پھانسی دے دی گئی توشاہد حامد قتل کیس بند کردیا جائے گا اور کراچی کے حالات کبھی بہتر نہیں ہونگے۔ صولت مرزا کی اہلیہ کا کہنا تھا،ان کے شوہرکو حکومت سے امید ہے کہ ان کی سزا معاف کردی جائے گی۔ سزائے موت کے خلاف صدرپاکستان سے کی گئی  اپیل کے بارے میں بھی صولت مرزا کی اہلیہ کو کافی امیدیں وابستہ ہیں۔