صولت مرزا سے جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل
بولان(92نیوز)سنٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزا سے جے آئی ٹی کی تفتیش کا عمل مکمل ہوگیا ہےدس رکنی ٹیم نے دو مرحلوں میں آٹھ گھنٹے تک سوالات پوچھے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سندھ امیر شیخ جے آئی ٹی کی سربراہی میں دس رکنی جے آئی ٹی گزشتہ روز پونے ایک بجے مچھ جیل پہنچی تھی۔
صولت مرزا کو ڈیتھ سیل سے جیل سپرنٹنڈنٹ کےدفتر میں لایا گیا جہاں جے آئی ٹی نے تفتیش کی۔
تفتیش کا سلسلہ آٹھ گھنٹے جاری رہا کھانے کے وقفے میں صولت مرزا کو دوبارہ ڈیتھ سیل بھجوایا گیا۔
تفتیش کے دوران صولت مرزا کے سر میں درد ہوا جس پر جیل ڈاکٹر نے طبی معائنہ کیا۔
تفتیش کا عمل مکمل ہونے پر صولت مرزا کو سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے سے واپس بھیج دیا گیا اور جے آئی ٹی کے ارکان کوئٹہ چلے گئے۔
جے آئی ٹی ہفتے کے بعد رپورٹ پیش کرے گی ،صولت مرزا کو انیس مارچ کو پھانسی کی سزا دی جانی تھی تاہم ویڈیو پیغام کی وجہ سے سزا موخر کردی گئی۔