Saturday, January 28, 2023

صوفی گلوکار الن فقیر کو ہم سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

صوفی گلوکار الن فقیر کو ہم سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

کراچی (92 نیوز) فقیرانہ طبیعت، لطیفی راگ، صوفیانہ کلام اور پاپ میوزک کو نئی جہت دینے والے الن فقیر کو ہم سے بچھڑے اکیس برس بیت گئے ہیں، لیکن آج بھی ان کے چاہنے والے اور پرستار ان کا پڑھا ہوا کلام نہیں بھول سکے ہیں۔

سورج غروب ہونے کے بعدجب حضرت شاہ لطیف کی درگاہ پر الن فقیر لطیفی راگ چھیڑتے توان کی آواز کا سو زایک پرکیف سماں باندھ دیتا۔

1932 میں جامشورو میں آنکھ کھولنے والے الن اپنے نام کی طرح فقیرانہ طبیعت کے مالک تھے۔ الن فقیر نے بیشتر کلام سندھی میں پڑھے لیکن اردو نغمے ان کی ملک گیر شہرت کا باعث بنے۔

الن فقیر نے صوفیانہ کلام اور پاپ میوزک کو ایک نئے روپ میں پیش کرکے نئی جہت کی بنیاد رکھی۔ الن فقیر نے قومی نغموں میں بھی خوب نام کمایا۔

انیس سو اسی میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی پانے والا یہ بے مثل فنکار 4 جولائی دو ہزار کو اس فانی دنیا سے کوچ کرگیا۔